• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اتوار کو بیرون ملک جائیں گے یا نہیں؟


سابق وزیراعظم نواز شریف کی موجودہ حالت انہیں اتوار کو علاج کے لیے بیرون ملک کا سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں؟

وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق شریف میڈیکل سٹی اسپتال کی رپورٹ پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ شریف سٹی کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کا باہر جانا این آر او نہیں، وزیراعظم

حکومت نے نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر رضامندی ظاہر کردی ہے، عمران خان نے ساتھ ہی وفاقی وزراء اور اپنے ترجمانوں کو سابق وزیراعظم کی بیماری کا مذاق اڑانے اور بیان بازی سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بیرون ملک سفر میں صرف ایک چیز رکاوٹ ہے اور وہ ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ میں اتار چڑھاؤ ہے۔

طبی ماہرین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بیرون ملک سفر کے لیے سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم از کم 50 ہزار ہونا چاہیے، کم پلیٹ لٹس کی صورت میں ان کے دماغ کی شریانوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نیب کو خط لکھا تھا جس پر نیب حکام نے مشاورتی عمل تیز کردیا ہے اور ساتھ ہی وزارت داخلہ سے سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس مانگ لی ہیں۔

تازہ ترین