• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورﷺ نے روئے زمین پر مثالی ریاست قائم کی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدینےکی ریاست ہر دور کے لوگوں کیلئے رہنمائی کا سب سے بڑا ذریعہ تھی، میری دعا ہےاللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے۔

وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آپ ؐ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پرمثالی ریاست قائم کی، حضورؐ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضورﷺ نے دشمنوں سے بھی اپنے آپ کو صادق و امین کہلوایا، حضورؐ زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخ انسانیت کی پہلی فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام نے دیا، محسن انسانیت حضورﷺ کے یوم ولادت پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد، دعا ہے ایسے مہینے ہماری زندگی میں بار بار آتے رہیں۔

تازہ ترین