• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان کی معراج نبی کریم ؐ سے عشق ومحبت ہے، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایمان کی معراج نبی کریم ؐ سے عشق ومحبت ہے، میلاد مصطفی ؐ منانا اللہ کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسولؐ کی علامت ہے، نظام مصطفی کا نفاذ تمام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی کی ضمانت ہے،بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد پر فیصلہ شرمناک اور انصاف کا قتل ہے، جس کی ہرفورم پر مذمت کی جانی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی گئی میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ، محمد شہزاد قادری، محمد طیب قادری،محمدآفتاب قادری،محمد مبین قادری اور جید علماء کرام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین