• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ربیع الاول،4ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)12 ربیع الاول کے جلوس کے لیئے پولیس کے4706 اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،پولیس کے مطابق 17ایس ایس پی،46ڈی ایس پی، 560این جی اوز، 3233 کانسٹیبل/ہیڈ کانسٹیبل،71 موبائل، (116)58 موٹرسائیکل،07 (28)بکتر بند گاڑیاں،06پرائیویٹ وین، 30 ایمبولینس، 15 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ریزر وپلاٹون سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے افسران کو سکیورٹی سے متعلق ہدایات دیں کہ جلوس میں موٹر سائیکل، اونٹ گاڑی گدھا گاڑی گھوڑا گاڑی، فورک لفٹر، اوپن ٹرک، بائیس ویلر ٹرالر، منی بسیں، بسیں جلوس میں شامل نہیں ہونگی،جلوس میں کسی قسم کا اسلحہ (بشمول لائسنس یافتہ اسلحہ) لے کر چلنے پر یا نمائش کی سخت ممانعت ہے اس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے، جلوس میں خواتین اور چھوٹے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

تازہ ترین