• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کی تعلیمات،فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،علما

کراچی(پ ر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عید میلاد النبیؐ اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کے دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی تعلیمات اور فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،کیونکہ آپؐ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کی رہنمائی کیلئے ٹھوس اور مثبت اصول چھوڑے ہیں،علامہ اکبر درس نے کہا کہ آپؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کی درست سمت رہنمائی کی اور ہمیں اچھے برے کی تمیز سکھائی ،جلسے سے قطب الدین بھائی،شیخ شبیر بھائی اور سبز علی بیگ نے بھی خطاب کیا اور فلاحی معاشرے کی تشکیل سیرت نبی ؐکی روشنی میں کے عنوان پر تفصیلی گفتگو کی ،بعد ازاں مرتضیٰ بھائی،مصطفیٰ بھائی پٹھان، جوزر بھائی،شبیر بھائی مرثیہ والا اور قاری وحید ظفر قاسمی نے نعت رسول مقبولؐ پیش اور قصیدہ خوانی کی،تقریب میں تمام مکاتب فکر کے علما اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

تازہ ترین