• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز میں پاکستانی تاجر کی دکان پر ڈکیتی کی واردات

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین )یونان کے درالحکومت ایتھنز کے وسط میں امتیاز پاکستانی بزنس مین امتیاز عالم جعفری جو الیکٹرونکس کے بزنس سے وابستہ ہیں۔ لیکن دکان پر چوری اور ڈکیتی کی وجہ سے اس پاکستانی تاجر کو بہت بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔گزشتہ دن صبح چار کے قریب انکی مین برانچ میں ڈکیتی کرکے قریباً چالیس ہزار یورو کے قریب مالیت کا سامان اور موبائل ڈاکو لے اڑے اور ہمیشہ کی طر ح یہاں بھی پولیس واردات کے بعد پہنچی۔اور معمول کی کاروائی کرکے چل دی، پولیس نے موقع سے ایک گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا جو ڈاکو موقع پر چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہوئے تھے۔امتیاز گروپ کے مالک نے بتایا کہ وہ اس ساری صورت حال سے کافی پریشان ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ جیسے وہ کراچی میں رہ رہے ہیں ۔ایتھنز کے وسط میں چوری کی وارداتیں عام سی بات ہیں چونکہ یہاں پر بہت سیاح آتے ہیں اور انکے پاس قیمتی موبائل اور کیمرے وغیرہ ہوتے ہیں جو کہ اکثر ان سے چھین لئے جاتے ہیں اور پولیس ان سب جرائم کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔اکثر اوقات تو سیاحوں پرلوگ جان لیوا حملہ بھی کر دیتے ہیں جس سے سیاح نقصان اٹھاتے ہیں ۔
تازہ ترین