• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو سال بعد قومی گیمز کا آج سے پشاور میں آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 33ویں قومی گیمزنو سال کے وقفے کے بعد اتوار سے پشاور میں شروع ہوں گے جس میں، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پاک آرمی، پی اے ایف، ریلوے، پاکستان پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا اور اسلام آبادپر مشتمل 10 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز ایکشن میں ہوں گے،، افتتاحی تقریب پشاور ا سپورٹس کمپلیکس میں صبح 10 بجے منعقد ہو گی، ہفتے کوافتتاحی تقریب کیلئے سلسلے میں ریہرسل تقریب پشاور قیوم ا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ان دستوں پر مشتمل تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی،جبکہ پاک آرمی کے جوانوں نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، خیبرپختونخوا کے علاوہ چار مختلف گیمز ملک کے دیگر شہروں میں کھیلی جائینگی، کراچی میں سیلنگ، جہلم میں شوٹنگ، اسلام آباد میں سوئمنگ اور روونگ کے مقابلے ہوں گے۔ایبٹ آباد سےنمائندہ جنگ کے مطابق ایبٹ آباد میں کھیلوں کے مقابلوں کا آعاز پیر سے ہو گا ایبٹ آباد میں منعقدہ پانچ کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹیمیں اتوار کی شام کو ایبٹ آباد پہنچ جائیں گی ۔

تازہ ترین