• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، سندھ اور ناردرن کا میچ کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ میں سندھ اور ناردرن کے درمیان میچ پیر سے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ شروع ہوگا۔اتوار کی صبح کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے۔ سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تمام کھلاڑی ایونٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم ٹیم تاحال فتح کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ2میچز ڈرا ہونے کے باعث کوشش ہے کہ ناردرن کے خلاف میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرسکیں۔ناردرن کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سیزن میں بولنگ کابھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوکابورا کے گیندسے لمبے اسپیل کرنا کا مزہ آتا ہے۔نعمان علی کا کہنا ہے کہ وہ ہر میچ میں نپی تلی بولنگ کرنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔

تازہ ترین