• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی پرسان حال نہیں، ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر) تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی،کراچی میں ٹماٹرکی قیمت ایک بار پھر 50 روپے اضافے کے ساتھ 250روپے فی کلو تک پہنچ گئی،کوئی پرسان حال نہیں، پاکستان فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر 180 سے 200 روپے تک فروخت ہوا، ٹماٹر کے ساتھ پیاز کی فی کلو تھوک قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا، تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبزی وفروٹ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ، ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر پابندی ہے جبکہ بلوچستان کا ٹماٹر ایک ماہ قبل ختم ہوچکا ہے ، سندھ کے شہروں سے ٹماٹر کی اکتوبر میں آمد ہوتی ہے لیکن موسمی تبدیلی کے باعث سندھ میں بھی ٹماٹر کی فصل تیار نہ ہوسکی، تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی اونچی قیمت تقریباً 20 دن تک رہے گی ، جیسے ہی بدین سے ٹماٹر آنا شروع ہوگا ٹماٹر کی قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی، سبزی منڈی کے تاجروں کی یونین کے صدر حاجی شاہ جہاں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ سبزی 

ٹماٹر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا


منڈی میں ٹماٹر کی فی کلو تھوک قیمت 210 روپے رہی ،ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر مل کے چاروں صوبوں میں پیدا ہوتا ہے لیکن موسمی تبدیلی کے باعث قلت پیدا ہوئی ، منڈی میں پیاز فی کلو تھوک قیمت 75 روپے ہونے کی وجہ پیاز کی برآمدات ہے ، تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک میں پیاز کی پیداوار پہلے ہی کم ہے ، تاجروں کا کہنا ہے بھارت میں پیاز کی کمی کے باعث بھارت نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے باعث بھارت کی پیاز کی برآمدی مارکیٹ کے سودے پاکستان کو مل گئے ہیں ،تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز کی قیمت میں کمی دسمبر تک آئے گی ، پیاز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بنگلہ دیش نے بھی پاکستان سے 300ٹن سے زیادہ پیاز خریدنے کے معاہدے کئے ، اس سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نجی کمپنیوں کو پیاز برآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز کی قیمت کم کرنے کے لئے فوری طور پر پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی جائے جبکہ سری لنکا نے بھی پیاز کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پاکستانی تاجروں سے رابطہ کیا ہے ۔

تازہ ترین