• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال زیڈ احمد کی طبیعت ناساز، پیش نہیں کرسکتے، جیل حکام کی ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنس کی سماعت پر عدالت میں رپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سا بق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔ ہفتہ کے روزاحتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے مو قع پر جیل حکام نے ایک د فعہ پھر ملزم اقبال زیڈ احمد کو پیش نہیں کیا ۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق اقبال زیڈ احمد کی طبعیت نا ساز ہے پیش نہیں کرسکتے ۔ نیب کے مطابق ملزمان پر گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین