• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF کے مطالبے پرچیرٹی کمیشن چیف اورکمشنرز تعینات،بجٹ اور اسامیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (آصف محمود) پنجاب حکومت نے ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرتے ہوئے صوبے کی ایک لاکھ سے زائد این جی اوزاور این پی اوز کی ریگولرائزیشن کے لئے چیریٹی کمیشن کے چیف ، کمشنرز، بجٹ اور آسامیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضیٰ شاہ کو چیف کمشنر چیرٹی کمیشن مقرر کردیاہے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 کمشنرزتعینات کئے گئے ہیں جن میں سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) سیف انجم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد جاوید قاضی، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل،چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور سابق وفاقی سیکرٹری حسن اقبال شامل ہیں۔ چیف کمشنر اور چاروں کمشنرز کو50 ہزار روپے فی کس ماہانہ الائونس اور گریڈ 20کے افسر کے برابر ٹی اے/ ڈی اےدیا جائے گا۔ پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنر ضلعی سطح پر چیرٹی کمیشن کے سربراہ ہوں گے اور ہر ڈپٹی کمشنر کو ماہانہ 10ہزار روپے الائونس دیا جائے گا۔
تازہ ترین