• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد کی تیاریاں مکمل ،قدیمی جلوس صبح9بجےنکلےگا

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر) جشن میلاد النبی شایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام ملتان کاقدیمی تاریخی جلوس صبح 9بجے شوکت حسین کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ سے نکالا جائے گا جس کی قیادت درگاہ موسیٰ پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، تحریک بحالی امن کے چیئرمین مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، راجن بخش گیلانی، سید عبد القادر گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی، سید علی حیدر گیلانی، سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور دیگر اکابرین کریں گے۔متحدہ میلاد کونسل میں شامل 16تنظیمیں آج عید میلاد النبی پرجلوس نکالیں گی۔ریلوے ملتان ڈویژن کے زیراہتمام عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں تقریب آج دن11بجے ڈی ایس آفس کے سبزہ زارمیں ہوگی۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی کی سکیورٹی کے حوالے سے شہر کے مختلف جلوس روٹس وزٹ کئے۔ مسجد غوثیہ سے میلاد النبی کا جلوس صبح دس بجے نکالا جائے گا جو ایک بجے دن اختتام پذیر ہوگا۔ 11نومبر بروز پیر بعد نماز عشاء اہل سنت کمیٹی کا جلسہ محلہ لعل کرتی نزد مسجد غوثیہ کینٹ پر ہوگا، پیر محمد عاشق حسین باروی خطاب کریں گے۔
تازہ ترین