• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ ہائی سکول میں اقبال ڈ ے پر تقریب ،طلباء میں انعامات تقسیم

ملتان( پ ر) آکسفورڈ ہائی سکول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رائو ایوب انجم نے کہا ہے کہ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کو ہماری ملی تاریخ میں مرکزی مقام حاصل ہے۔ علامہ اقبال مسلم اُمہ کا درد رکھتے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفور ہائی سکول چونگی نمبر 1غوث الاعظم روڑ میں علامہ محمد اقبال ڈے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ طلباء کو نظم و ضبط اپنا نے اور اسلامی طرز زندگی میں ہی مسلمانوں کی کامیابی کی ضمانت ہے عطاء المؤمن ، عمر فہیم نے تلاوت اور ترجمہ، احسن اقبال نے نعت پیش کی، طلباء و طالبات نے علامہ اقبال کے دن کے حوالے سے اِنگلش ، اُردو تقاریر میں ان کی زندگی کے اہم پہلوئوں کو اجاگر کیا، آخر میں اَوّل، دوئم، سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین