• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کی وجہ سے پی ٹی آئی کواقتدار میں لایا گیا،پیرصابرشاہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل اور این آر او کی رٹ لگانے والے عمران نیازی خود ہی ڈیل و این آر او کی پیداوار ہیں۔ مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور ڈیل کرنے کی بجائے اقتدار کی قربانی دی۔ جیل اور جلاوطنی قبول کی اسی طرح وہ ڈیل کرنے کی بجائے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کو لندن میں بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل جانے کے لئے وطن واپس آ گئے جبکہ اس کے برعکس جب عمران نیازی کو پرویز مشرف کی طرف سے وزیراعظم بنانے کا جھانسہ دیا گیا تو انہوں نے ڈیل کر کے پرویز مشرف کے جعلی ریفرنڈم کی حمایت کی تاہم جب انہیں وزیراعظم بنانے کی بجائے جھنڈی دکھائی گئی تو ان کی طرف سے جعلی ریفرنڈم کی حمایت اور قوم سے غداری پر قوم سے معافی مانگی گئی۔ عمران نیازی کی ڈیل کی وجہ سے پی ٹی آئی کو2013میں خیبر پختونخوا میں اقتدار میں لایا گیا۔ ڈیل ہی کی وجہ سے 2014میں چار ماہ تک دھرنا دیا گیا قومی ادار وں پر حملے کروائے گئے اور سول نافر مانی کا اعلان کیا گیا جبکہ ڈیل ہی کے بعد پی ٹی آئی کو مرکز پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اقتدار میں لایا گیا۔
تازہ ترین