• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے ماں اور پانچ بچوں سمیت 11 افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں اورایک ماں کوپانچ بچوں سمیت اغواکرلیاگیا ۔تھانہ گنج منڈی کو اعجاز خان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م)صابرہ النور مدرسہ میں قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے جاتی ہے جو گھر نہ پہنچی جب کہ اسکی معلمہ کی کال آئی کہ وہ گھر چلی گئی ہے اب مدعی کومعلوم ہواہے کہاس کی بیٹی کا احمر ولد شیراز کے ساتھ موبائل پر رابطہ ہے۔مدعی کو قوی شبہ ہے کہ اس کی بیٹی کو احمر نے اغواء کر لیا ہے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اشفاق نے بتایاکہ اس کی بیٹی (س) عمر 19 سال کو فیضان خالد ، صابرہ بی بی ، محمد خالد اور عمران نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ گوجرخان کو منیر علی نے بتایا کہ مجھے گھر سے فون آیا کہ میری بیٹی (ع) عمر 18سال جو گھر سے دوائی لینے اپنے گاؤں لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر گئی جسکو راستے میں فیافت حسین زبردستی اٹھا کر لے گیا ۔تھانہ صدربیرونی کو مہ جبین کبیر نے بتایا کہ 6نومبر19کو میری بیٹی (ن) عمر18سال گھر سے دکان پر چیز لینے گئی اورواپس نہ آئی شام کو محمد ادریس نے اپنے موبائل سے میرے موبائل نمبر پر کال کی اور میری بیٹی سے ایک منٹ بات کروائی اور کہاکہ آپ کی بیٹی میرے پاس ہے میری بیٹی گھر سے 10لاکھ روپے ، ایک طلائی انگوٹھی ،ایک طلائی لاکٹ سیٹ بھی لے گئی مجھے خدشہ ہے کہ اسے ادریس مستری اغواکرکے لے گیاہے جوایک ماہ تک ہمارے گھرمیں کام کرتارہا ہے۔تھانہ شمس کالونی کومحمدکامران نے بتایاکہ اس کی بہن (ش)کواس کے پانچ بچوں سمیت نامعلوم ملزموں نے اغواکرلیا۔تھانہ سہالہ ذکیہ نثارنے بتایاکہ صدام حسین اس کی بیٹی (ک)عمر19سال کواغواکرکے لے گیا۔
تازہ ترین