• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے بھتہ کیس میں فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو گیارہ نومبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ مری پولیس نے عبدالباسط وغیرہ دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم ولی محمد کیخلاف دو گواہ اور تھانہ جنڈ اٹک میں درج قتل کیس کے ملزمان علی حسن وغیرہ کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے تیرہ نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں ۔
تازہ ترین