• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے کے گھر چوری کے الزام میں گھریلوملازمہ اورشوہرگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے کے گھرسے زیورات چوری کرنے کے الزام میں ان کی گھریلوملازمہ اوراس کے شوہرکوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ روات کو پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے بتایا تھا کہ فیزایٹ میں واقع گھر سے 4چوڑیاں ، 2انگوٹھیاں اور ٹاپس غائب تھے۔ایس ایچ اوروات نے جنگ کے استفسارپربتایاکہ ممتازبیگم اوراس کے شوہراقبال کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
تازہ ترین