• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد کمیٹی لبیک یا رسول اللہ تابش ہائوس کے زیراہتمام آج جلوس نکالا جائیگا

راولپنڈی(جنگ نیوز) مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسول اللہ تابش ہائوس اور شاہ ہمدان قادریہ جیلانیہ ٹرسٹ کے زیراہتمام ساتواں سالا نہ جشن میلاد النبیؐ کا جلوس آج بعد نماز ظہر جامع مسجد شاہ ہمدان وی آئی سیکٹر ایئر پورٹ سوسائٹی سے نکالا جائے گا۔ جلوس گلزار قائد اور مین وی آئی پی روڈ سے ہوتا ہوا تابش ہائوس میں اختتام پذیر ہو گا جہاں پر اختتامی تقریب میں میلاد کمیٹیوں میں انعامات تقسیم ہونگے۔ میزبان جلوس و تقریب ناصر علی تابش‘ نیر علی تابش و برادران اور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع القادری جیلانی اور کنور معیز احمد خان کے مطابق تقریب کی صدارت وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم اور سنیٹر میاں عتیق کرینگے جبکہ مہمانان گرامی سابق میئر سردار نسیم احمد خان‘ صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان‘ راجہ راشد حفیظ‘ سابق ارکان اسمبلی محمد حنیف عباسی‘ راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ‘ ملک ابرار، عارف عباسی‘ محمد اقبال خان‘ سید اعتبار حسین شاہ بخاری‘ راجہ محمد جاوید بھٹی کورال‘‘ چوہدری فضل الرحمان اور راجہ ارشد محمود ہونگے۔ تقریب کے اختتام پر الحاج منصور علی تابش کے صاحبزادگان کی طرف سے شرکا کے اعزاز میں لنگر کا اہتمام ہو گا۔
تازہ ترین