• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداکو یاد رکھا،نئی نسل کو اکابرین کی جدوجہدو قربانیوں سے آگاہ کیا،اے این پی

کو ئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی نوحصار سرکل کااجلاس ضلعی رہنماء ملک عرفان بازئی کی رہائش گاہ پر ہوا۔جلاس سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیاء ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر،نائب صدر ثناء اللہ کاکڑ،زمان کاکڑ،ملک عرفان بازئی ،عبیداللہ بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی شہداکی وارث اور امین جماعت ہے جس نے ہمیشہ اپنے شہداکو یاد رکھا اور نئی نسل کو اپنے اکابرین اور شہداکی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کیا۔ پارٹی آج جس مقا م پر کھڑی ہے وہ اکابرین کی جدوجہد اور شہداکی قربانیوں ہی کی بدولت ممکن ہے ہم اپنے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ 15نومبر کو شہید وطن خان جیلانی خان اچکزئی کی 9ویں برسی کی مناسبت سے ہائی سکول چمن گرانڈ میں جلسہ کا انعقاد کیا جارہا ہے یہ انتہائی اہمیت کا حامل جلسہ ہے جس سے پارٹی کے خیبرپشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ، شہید خان جیلانی خان اچکزئی سمیت دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور پارٹی قائدین موجودہ ملکی حالات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ،خان جیلانی خان اچکزئی شہید اور دیگر اکابرین نے ہمیشہ پشتونوں کی قومی سیاسی بیداری اور اتحاد و یکجہتی کے لئے کام کیا ہمیں ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور آنے والی نسلوں کو اپنے اکابرین اور شہداکی جدوجہد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ شہید خان جیلانی خان اچکزئی نے پوری زندگی پشتونوں کی خدمت کے لئے وقف کی نئی نسل کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام کارکن15نومبر کو چمن میں جلسہ کی بھرپو ر تیاریاں کریں اور کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین