• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ قبول نہیں‘جمال رئیسانی

کوئٹہ(آن لائن)نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد سے متعلق فیصلے کومسترد کرتے ہیں، بھارت شروع دن سے مسلمانوں کے خلاف منفی عزائم رکھتاہے،بھارتی سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،یہ فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہے اور اس فیصلے کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخی بابری مسجد کو1992میں شہید کیا گیااس وقت بھی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور اب جو فیصلہ آیا ہے اس فیصلے کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے، بھارتی سپریم کورٹ نے مذہبی تعصب کی بنیاد اور ہندوئوں کو خوش رکھنے کیلئے جو فیصلہ دیا ہے یہ مسلمان کسی صورت قبول نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کے ہمیشہ سے مسلمانوں کے خلاف منفی عزائم ہیں ، بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کی تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین