• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بند کرنے کی بجائے حکومت دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کولگام دے،چشتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ شہر کوبند کرنے کی بجائے حکومت دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کولگام دے۔ ربیع الاول اور چہلم کے علاوہ دیگر مواقع پر پورے شہر اور فون سروس کو بند کرنے کاکوئی جواز نہیں اور نہ اس سے امن قائم ہو سکتا ہے۔ مریضوں اور عام شہریوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے۔ اسلام دشمن قوتیں کے ایجنٹوں کے ذریعے نفرت انگیز لسانیت قومیت اور فرقہ وارانہ نعروں کے ذریعے نفرت اور تقسیم درتقسیم کا بیج بویا جا رہا ہے دشمن قوتوں کی جڑیں مسلم امہ کے انتشاروافراتفری سے مضبوط ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں عدم استحکام کے لئے بدامنی کی آگ پھیلانے اور ان کے درمیان تلخیاں پیداکی جارہی ہیں۔ دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہونے کی بجائے ہم آپس میں دست و گریبان ہیں ۔عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جارہی ہے ان قوتوں کو لگام دینے کے بجائے آزادانہ ماحول میسرہے انہوں نے کہا بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کبھی ایک اور کبھی دوسرے نعرے پر جوانوں کو اکسایا جا رہا ہے یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن کوبحال رکھتے ہوئے اسلام وملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنا دیں۔
تازہ ترین