• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیدہ حاجی محمد کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کل ہو گی

گل احمد کے چیف ایگزیکٹو اقبال علی محمد اور بورڈ ممبر آف کمپنی بشیر علی محمد کی والدہ زبیدہ حاجی علی محمد اتوار کو کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کو آج بعد نمازِ ظہر مسجدِ سہیم خیابانِ راحت کراچی میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حاجی علی محمد تیلی کی اہلیہ زبیدہ حاجی علی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام پیر 11 نومبر کو مغرب تا عشاء مردوں کے لیے مکہ مسجد، آدم جی نگر کراچی میں جبکہ خواتین کے لیے بنگلہ نمبر 80 بی، کے ڈی اے، ون اے، ایکسٹینشن، کارساز روڈ کراچی میں کیا گیا ہے۔

مرحومہ کے سوگواران میں اقبال علی محمد اور خورشید اقبال، بشیر علی محمد اور پروین بشیر، غلام علی محمد اور شگفتہ غلام، انور حاجی کریم اور زینت انور، زہرہ ظفر حبیب، پوتے پوتیاں اور پڑ پوتے پڑپوتیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین