• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا متاثرہ علاقوں کی صفائی مہم میں حصہ

برطانوی وزیراعظم کا متاثرہ علاقوں کی صفائی مہم میں حصہ


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شمالی برطانیہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورعلاقوں کی صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔

شمالی برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تو اٰسی دوران اُنہوں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور خود پانی صاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی برطانیہ میں بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

جب کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی تاخیر کا شکار رہی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے دوبارہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین