• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 لیجنڈ اداکار آغا طالش کی93 ویں سالگرہ


آج پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار آغا طالش کی93 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار آغا طالش کے مداح آج ان کی 93ویں سالگرہ منا رہے ہیں، پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے اداکار کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا اور وہ 10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے 1952 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور پنجابی فلم "جبرو" میں ایک مزاحیہ کردار سے آغا طالش فلموں میں ہٹ ہوئے۔

آغا طالش نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ ان کی مشہور فلموں میں"فرنگی"، "شہید"، "نیند"، "زرقا"، "کنیز"، "تیرے عشق نچایا"، "بھریا میلہ" اور" امراو جان ادا " شامل ہیں، آغا طالش نے 400 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 لیجنڈ اداکار آغا طالش کی93 ویں سالگرہ
آغا طالش اور اُن کی اہلیہ

پاکستانی فلموں میں کئی یادگار کردار ادا کرنے والے آغا طالش 19 فروری 1998 کو انتقال کرگئے مگر ان کی اداکاری مداحوں کو آج بھی یاد ہے۔

تازہ ترین