آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تیز رفتار کار کی پولیس موبائل کو زوردار ٹکر

تیز رفتار کار کی پولیس موبائل کو زوردار ٹکر


چین میں تیز رفتار بےقابو کار کی پولیس موبائل کو زوردار ٹکر، پولیس اہلکار زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

بال بال بچنے کی کہاوت تو سب نے سنی ہی ہوگی لیکن اس کہاوت کا عملی مظاہرہ چین میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک پولیس اہلکار  بےقابو کار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ چین کے صوبے شیڈونگ کے شہر چنگ ڈاؤ میں پیش آیا جب دو پولیس اہلکار رکاوٹیں لگا کر سڑک بند کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار بےقابو ہوتی ہوئی پولیس موبائل سے جا ٹکرائی۔

گاڑی کی ٹکر سے پولیس موبائل راہداری سے ٹکرا کر اہلکار پر اُلٹنے لگی تاہم اہلکار ایک لمحے کی دیر کیے بغیر پیچھے ہٹ گیا اور خود کو کسی جانی نقصان سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید