• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سائنس ڈے


دُنیا بھر میں آج یوم سائنس منایا جا رہا ہے۔

آج دنیا بھر میں ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ منایا جارہا ہے جس کا مقصد سائنس سے متعلق شعور و اگاہی بیدار کرنا، لوگوں کی فلاح و بہبود اور امن کے قیام کے لیے سائنس کے کردار پر روشنی ڈالنا ہے۔

بلاشبہ سائنس و ٹیکنالوجی کا معاشرتی ترقی میں کردار قابلِ ذکر ہے مگر ساتھ ہی ساتھ ایک مکتبہ فکر سائنس کے منفی اثرات پر بھی تنقید کرتا نظر آتا ہے۔

جیسا کہ جاپان میں ایٹم بم کا گرنا، آتشی اسلحے کا استعمال اور دیگر ایسے کئی واقعات ہیں جو کہ سائنس کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔

اس دن کو منانے کا مقصد سائنس کے منفی اثر کو زائل کرنا اور اس کو امن کے فروغ کے لئے استعمال کرنا ہے۔