آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس، وزیرِ اعظم بھی شریک

آقائے دو جہاں، رحمت اللعالمین، سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کے مبارک موقع پر اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس منعقد کی گئی ہے، کانفرنس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد میں عالمی سیرت کانفرنس، وزیرِ اعظم بھی شریک


عالمی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے ذکر کو اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ بلند رکھے گا، وزیرِ اعظم عمران خان ریاستِ مدینہ اور ناموسِ رسالت ﷺ کے تحفظ کے وژن پر قائم ہیں۔

مصر کے معروف اسکالر ڈاکٹر محمد عبدالصمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوۂ کامل ﷺ مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل رحمۃ اللعالمین ﷺ کانفرنس حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے، ریاستِ مدینہ کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی مسلمان آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرِ قانون و مذہبی اسکالر ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ مدینہ پر پورا عالمِ اسلام متحد ہے۔

قومی خبریں سے مزید