• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یونیورسٹی میں یونیفارم پہننا لازمی قرار

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے لیے یونیفارم پہننا لازمی قراردینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کے مطابق طلباء و طالبات کے لیے مخصوص یونیفارم پہننا لازمی ہوگا، یکم مارچ 2020ء سے بغیر یونیفارم یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک مخصوص گارمنٹس کی دکان سے یونیفارم لینا لازمی قرار دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یونیفارم کی پابندی کا مقصد بلوچستان یونیورسٹی میں غیر متعلقہ افراد کی آمد روکنا ہے۔

تازہ ترین