آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نواز شریف کی صحت پر سروسز اسپتال کا رائے دینے سے انکار

سربراہ سروسز اسپتال لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت پر حکومت کو مزید رائے دینے سے انکار کردیا۔

وزارت داخلہ نے نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال کی طبی رپورٹس پر سروسز اسپتال کے سربراہ سے رائے مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ سروسز اسپتال نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رائے ڈسچارج کے موقع پر دے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف 3 روز قبل سروسز اسپتال سے جاچکے ہیں، ان کی صحت پر مزید رائے دینا ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفر کےلیے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار ہونا چاہیے اگر ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار بھی ہو تو انہیں طبی طور پر مینج کرکے باہر لے جایا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید