• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیزن پورٹل: وزیراعظم کا غیر سنجیدہ افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر ملنے والی شکایات کو سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہریوں کی شکایات گائیڈلائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جارہی ہیں۔

افسران شکایات حل کرنے کے بجائے اسے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کردیتے ہیں، شکایات غیر متعلقہ افراد حل کرتے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق افسران کے پاس شکایات کے حل کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا، جن شکایات پر ریلیف دیا گیا، ان محکموں کی صورتحال مختلف ہے۔

شکایات کے حل کا بیان اکثر گمراہ کن ہوتا ہے، شہریوں کو ریلیف نہ دیے جانے کی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں، منفی فیڈبیک کی روشنی میں سپروائزری سطح پر شکایات کو دوبارہ نہیں کھولا جاتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزارتوں ، محکموں اور اداروں کو اپنی جائزہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے معاملات سدھارنے کے لیے وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کی سربراہی 20 گریڈ کے افسر یا جوائنٹ سیکریٹری کے سپرد کی جائے گی، کمیٹی وزارتوں اور محکموں میں بدترین کارکردگی کے ذمے داروں کا تعین کرے گی اور 30 دن میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی تمام حل اور غیر حل شدہ شکایات میں خامیاں بتائے گی اور متعین افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ جمع کرائے گی۔

تازہ ترین