• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کے بعد خیبر پختونخوا کے گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔

پشاور میں خیبرپختونخوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی۔

محمود خان نے وفد کو یقین دہائی کروائی کہ ان کے مسائل کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حل کریں گے۔

وزیراعلیٰ نےمزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز بہتر طبی سہولیات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

محمود خان کی یقین دہانی پر خیبرپختونخوا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین