• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اسلام آباد ایئر پورٹ کے فرش پر لیٹ گئی

اسلام آباد پر ایئر پورٹ پر بلیک لسٹ امریکی خاتون نے ہنگامہ کھڑا کردیا ، ملک سے بے دخل کرنے کے لیے خاتون کو ایئر پورٹ لایاگیا تو انکار کرنے لگی اور وہیں فرش پر لیٹ گئی ۔

امریکی خاتون اسلام آباد ایئر پورٹ کے فرش پر لیٹ گئی


مبینہ بلیک لسٹ امریکی خاتون پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی ، ایئرپورٹ کے عملے نے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کی توخاتون نے شور شرابہ شروع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق امریکی خاتون مرے موڈی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں جبکہ خاتون نے ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچ کر ڈی پورٹ ہونے سے انکار کر دیااور حکام کو کہا کہ میرے وکیل سے رابطہ کرو۔

امریکی خاتون ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ گئی اور جانے سے انکار کردیا، معاملہ حل کرنے کے لیے امریکی سفارتخانے کے متعلقہ اسٹاف کو بُلالیا گیا۔

تازہ ترین