• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور : پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

راجن پور میں پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عربی ٹبہ کے قریب پیش آیا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس وین پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

تازہ ترین