• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: پبلک ٹوائلٹ سے متعلق ایپ تیار

خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد پبلک ٹوائلٹ سے متعلق موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کامران بنگش نے کہا ہے کہ پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ کا افتتاح 19 نومبر کو ہوگا۔

کامران بنگش نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل ایپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ سے صوبے کے عوام اورخصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا۔

تازہ ترین