آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی، مسجد میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی

کراچی: دھوراجی کالونی کی مسجد میں شہریوں سے لوٹ مار


کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بےقابو ہونے لگے، شاہراہوں اور گھروں کے بعد ملزمان اب مسجد میں بھی وارداتیں کرنے لگے۔

کراچی کے علاقے دھوراجی کالونی کی مسجد میں گزشتہ روز اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کی اور 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔ واقعے کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

وڈیو میں ملزمان کی وضوخانے میں موجود شہریوں سے ڈکیتی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دونوں شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینے۔

دونوں ملزمان جوتے اتار کر وضو خانے میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید