• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال اکتوبر میں بولیویا کےصدر منتخب ہونے والے اوو مورالس نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا، بولیویا کے آرمی چیف نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

آرمی چیف کے مطالبے پر بولیویا کے صدر مستعفی


سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے بولیویا کے صدر اوو مورالس نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔

رواں سال 20 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن  کے حوالے سے بولیویا میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں، جس میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہو چکے ہیں۔

صدر اوو مورالس نے کہا کہ مظاہروں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا دلی افسوس ہے۔

بولیویا کی اپوزیشن اور مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابی حکام نے ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے ان کو مورالس حق میں کردیا تھا۔

دوسری جانب اوو مورالس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو فاتح قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک برائے سوشلزم کے رہنما اوو مورالس چوتھی مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین