آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 21؍ربیع الاوّل 1441ھ 19؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جنوبی افریقا: ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد ہلاک

جنوبی افریقا: ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد ہلاک


جنوبی افریقا کے علاقے جوہانسبرگ میں فائرنگ سے ایم کیو ایم لندن کا مفرور دہشت گرد اور جوائنٹ انچارج قمر عرف ٹیڈی ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی پاکستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر السلام عرف ٹیڈی جنوبی افریقا میں ایم کیو ایم لندن کے سیٹ اپ کو چلا رہا تھا۔ اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قمر عرف ٹیڈی قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق قمر عرف ٹیڈی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے مفرور تھا۔

قومی خبریں سے مزید