• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن کے زیراہتمام زیورخ میں میلادالنبیﷺ کی محفل کا انعقاد

زیورخ (پ ر) سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی۔ تلاوت کلام پاک محمد اکرم نے کی۔ نعتوں کے گلدستے سید زین جیلانی، زائنہ، آیت وسیم، ڈاکٹر خالدینی، عمران، محمد نصیر، ریاض دین اور دیگر نے پیش کیے۔ نقابت کے فرائض سعید قادری انجام دیئے۔ حسنین قادری نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت طیبہ پر خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ماں کا دن، والد کا دن، ٹیچر کا دن منایا جاسکتا ہے تو جو رحمتہ اللعالمینﷺ کا میلاد کیوں نہیں منایا جاسکتا، اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زکر بلند کیا، اس طرح دنیا میں توحید کی بھی تشریح ہوتی رہے گی، ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنالیں۔ ارشد سیٹھی، چوہدری صفدر، مفتی اجمل، زاہد فاروق، راجہ محمد ارشد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صاحبزادہ سید علی جیلانی نے درود سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ 
تازہ ترین