• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکرنگٹن میں 2 سالہ بچی کار سے گر کر شدید زخمی

لندن ( پی اے) ایکرنگٹن میں دو سالہ بچی کار سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ لنکا شائر پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور ہو سکتا ہے کہ کار سے گرنے کے بعد اسے کسی اور گاڑی کی ٹکر لگی ہو۔ ترجمان نے کہا کہ بچی شدید زخمی ہے لیکن اس کی حالت مستحکم ہے۔ اسے رائل مانچسٹر چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کار اے 56 پر ونفیلڈ رائونڈ ابائوٹ پر تھی جب بچی اس سے گری۔ خیال ہے کہ بچی کا تعلق نیلسن سے ہے اور اسے ممکنہ طور پر دوسری گاڑی کی ٹکر لگی ہے۔ سارجنٹ ڈیو ہرسٹ نے کہا کہ اس وقت اس ایریا میں شاید سفید کیا کار تھی اور ہم ان افراد سے بات کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ حادثے کے بارے میں معلومات مل سکیں ۔  
تازہ ترین