• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکنگ فیملیز کو غربت میں جکڑنا اساسی ناانصافی ہے، آرچ بشپ

لندن(نیوز ڈیسک) آرچ بشپ آف کنٹر بری نے کہا ہے کہ ورکنگ فیملیز کو غربت میں جکڑنا اساسی ناانصافی ہے، اینگلیکن چرچ کے سینئر منسٹر نے ان ویجز کو بہت برا کہا ہے جن کے باعث کئی خاندان فوڈ بینک جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور قرضوں میں بھی پھنسے ہوئے ہیں، انہوں نے یہ بات لونگ ویج ویک کے موقع پر کی ، لونگ ویج فائونڈیشن نے والینٹیئری ریٹ (ہائوسنگ ، ٹریول، خوراک وغیرہ) لیول کیلئے اپنے تازہ ترین ریٹس کا اعلان کیا ہے اور یہ لیول حکومتی نیشنل لونگ ویج سے زیادہ نہیں، کوئی 210ہزار ورکرز پچھلے 9 سے بڑھا کر 9.30پونڈ فی گھنٹہ وصول کریں گے۔ نیا لیول لندن میں 10.75پونڈ فی گھنٹہ ہے کیونکہ یہاں قیمتیں زیادہ ہیں، یو کے بھر میں حکومت کے لیگل کم از کم لیول8.21 پونڈ سے 1.09زائد ہے، کے پی ایچ جی کیلئے آئی ایچ ایس مارکیٹ کے تجزئیے میں انکشاف ہوا ہے کہ 5.2ملین ورکرز ریٹل یونگ کی نسبت کم ویجز حاصل کررہے ہیں، آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی نے کہا کہ ریئل لونگ ویج ہمارے معاشرے میں ہر فرد کی شناخت اور قدر وقیمت کیلئے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب عظمت ، آزادی اور امید کے ساتھ زندگی گزارنے کے مستحق ہیں جو لوگ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں مگر وہ غربت سے انہیں نکل پاتے یہ ایک اساسی ناانصافی ہے، ہزاروں ایمپلائرز کی لونگ ویج فائونڈیشن کے معیار پر پورے اترنے کی تصدیق کرتی ہے، اب یہ محض ایک مہم نہیں رہی بلکہ یہ زندگیاں تشکیل دینے والی ایک تحریک بن چکی ہے۔ ہائوسنگ ، ٹریول، صحت مندانہ خوراک، بچوں کے برتھ ڈے کے تحائف کی قیمتوں کے پیش نظر تجزیہ نگار والینٹیئری ریٹ کا حساب لگاتے ہیں، تقریبا 6ہزار آجرین یونگ ویج ایمپلائز کے طورپر مصدقہ میں کمپینرز کا کہنا ہے کہ ریئل لونگ ویج اور حکومتی قانونی کم از کم ویج کا سالانہ فرق 2 ہزار پونڈ سے زائد ہے اور یہ فرق دارالحکومت میں 5ہزار پونڈ تک ہے، ڈائریکٹر لونگ ویج فائونڈیشن کیتھرین چیمپئن کا کہنا تھا کہ آج کے لونگ ویج ریٹس لاکھوں یو کے ورکرز کو فائدہ پہنچائیں گے، کارڈف اور سالفرڈ کے لونگ ویج شہر بننے پر ہمیں خوشی ہے۔
تازہ ترین