• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ کمیونٹی کے پیروکاروں کی مرکزی جامع مسجد لوٹن آمد

لوٹن (شہزاد علی) سکھ کمیونٹی کے سینکڑوں پیروکاروں کو لوٹن مرکزی جامع مسجد کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔ گزشتہ روز برطانیہ بھر سے ایک بہت بڑی تعداد میں سکھوں کے پیروکار جب بری پارک لوٹن سنڑل ماسک کے سامنے ڈنسٹیبل روڈ پر پہنچے توخطیب مرکزی جامع مسجد لوٹن مولانا حافظ اعجاز احمد، مسجد انتظامی کمیٹی کے عہدیداروں حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، حاجی ملک پنوں خان، حاجی چوہدری محمد قربان اور دیگر نے پرتپاک خیرمقدم کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا کہ اسلام اخوت کا درس دیتا ہے اور لوٹن کے مسلمان بابا گرونانک کے کے پیروکاروں کو یہاں آمد پر ویلکم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر فلسطین اور دنیا بھر کے محکوم عوام پر ظلم و استبداد کا خاتمہ ہو۔ پہلوان حاجی ملک پنوں خان ، حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ وہ لوٹن سنٹرل ماسک کی جانب سے لوٹن آمد پر سکھ مذہب کے پیروکاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ مولانا حافظ اعجاز احمد اور پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے کمیوننٹیز کے مابین اتحاد کے لیے دعائیں بھی کرائیں اس موقع پر دیگر ویلکم کرنے والوں میںمئیر طاہر ملک ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صوفی ممتاز، صفتہ الاسلام کے راجہ فیصل حسین کیانی ، ڈاکٹر یاسین رحمان ، لوٹن انٹر فیتھ گروپ سے پروفیسر ظفر خان، سابق مئیر چوہدری محمد اشرف ، کونسلرز راجہ وحید اکبر، راجہ محمد اسلم خان ، جویریہ حسین اور سمیرا خورشید ، پی ٹی آئی کے چوہدری ولایت عرف ولی ، ماسٹر چوہدری صابر حسین ، چوہدری عثمان ، کمیونٹی متحرک شخصیت فہیم قریشی ، جے کے ایل ایف کے برطانیہ کے صدر سید تحسین گیلانی ، تنظیم اردو کے روح رواں سید حسین شہید سرور ، کے علاوہ سید عابد گیلانی ، چوہدری سجاول ، چوہدری کبیر، چوہدری محبوب اور کئی دیگر عمائدین شامل تھے نے سکھ جلوس میں خواتین بچے نوجوان مرد اور مختلف عمر کے افراد کی بہت بڑی تعداد شامل تھی خیال رہے کہ سکھ اپنے روحانی پیشوا گُرونانک کی تقریبات منا رہے تھے اس مقصد کے لیے سکھ برادری نے لوٹن میں جلوس کے راستوں پر مختلف مقامات پر اپنے روایتی کھانوں سرسوں کا ساگ ، گندم کی روٹی وغیرہ کا سب لو گوں کے لیے اہتمام کر رکھا تھا ۔ جبکہ لوٹن مرکزی جامع مسجد میں پاکستانی کشمیری مسلم کمیونٹی نے بھی ریفریش منٹس کا اہتمام کر رکھا تھا جبکہ لوٹن مرکزی جامع مسجد کی اپیل پر پاکستانی کشمیری برادری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر سینکڑوں کی تعداد میں سکھوں کے خیر مقدم کو سکھ رہنماوں نے شاندار الفاظ میں سراہا ۔ بری پارک کار پارک کے سامنے جلوس کے پہنچنے پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ لوٹن کمیونٹی سکھ کمیونٹی کے جلوس کے نظم و ضبط پر بہت متاثر تھی اس موقع پر سکھ کمیونٹی کا اپنا میڈیا بھی موجود تھا جبکہ سکھ رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کرتار پور کے حوالے وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے مشکور ہیں ۔
تازہ ترین