• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم:فلیٹ سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

(پی اے) برمنگھم میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، یہ لاشیں آکسفرڈ روڈ موزلی کی ایک پراپرٹی کے فلیٹ سے ملی ہیں، ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ایمرجنسی سروسز کو اس واقعے کی اطلاع ملی اس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ بتایا گیا کہ ہلاک شدگان دونوں ایک دوسرے کے شناسا تھے اور ان کے جسم پر شدید زخموں کے نشانات ملے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ سراغ رساں تفتیش کررہے ہیں کہ انہیں کس نے زخمی کیا اور اموات کیسے ہوئیں۔ تاحال کسی کے ملوث ہونے کا سراغ نہیں ملا۔ فارنزک معائنے کے لیے علاقے کو کورڈن کردیا گیا ہے اور آفیسرز پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
تازہ ترین