• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینوی آئی لینڈ، دیواروں اور کاروں پر نفرت انگیز تحریروں کے حملے

لندن (پی اے) کینوی آئی لینڈ میں دیواروں پر قابل اعتراض تحریروں اور نقوش کو دوران تحقیق نفرت انگیز جرم قرار دے دیا گیا۔ گزشتہ دنوں کاروں اور گیراجز پراسپرے سے لکھے گئے ہم جنس پرستی سے نفرت، یہودیوں کے خلاف اور نسل پرستی پر مبنی پیغامات ملے تھے۔ کینوی آئی لینڈ میں فیری میڈ، لنکن وے اور سائوتھ والٹر کے مقامات پر قابل اعتراض تحریروں (گرافیٹی اٹیکس) کے ذریعے نفرت پھیلانے کے واقعات ایسیکس پولیس کو رپورٹ کیے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ کارروائی آدھی رات کو کی گئی۔ پولیس ان واقعات کو نفرت انگیز جرائم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ پولیس لوگوں کے گھروں پر جاکر پوچھ گچھ کررہی ہے۔ رات گئے سائوتھ والٹر میں ایک شخص کو گھومتے دیکھا گیا تھا، پولیس اس شخص کی تلاش میں ہے، یہ واقعات یادگاری سنڈے کے موقع پر ہوئے ہیں۔ سارجنٹ وکٹوریا جاروس کا کہنا تھا کہ کینوی آئی لینڈ والوں کے لیے یہ افسوسناک واقعات ہیں، یہاں کی کمیونٹی نے ہر بیک گرائونڈ نسل، مذہب کے افراد کو یہاں خوش آمدید کہا، پولیس کا کہنا ہے کہ نفرت پھیلانے کے علاوہ پراپرٹیز کا نقصان ہوا ہے جو ناقابل معافی ہے۔ 
تازہ ترین