• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھا کے انمول مجسمے17سال بعد افغانستان واپس جائیں گے

لندن (نیوز ڈیسک) چوتھی صدی عیسوی کے بدھا کے انمول مجسمے کسٹم حکام میں ہیتھرو پر پکڑلیے۔ حکام کا شبہ تھا کہ یہ ڈرگز شپمنٹ کا حصہ ہیں۔ 17سال یوکے میں پڑے رہنے کے بعد اب واپس افغانستان بھیجے جائیں گے۔ پشاور سے دو لکڑی کے کریٹس جن میں بدھا کے مجسمے تھے، جب ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچے تو افیسرز نے انہیں قبضے میں لے لیا تھا کہ ان میں منشیات ہوسکی ہیں۔ 17سال تک یہ کیس چلتا رہا اور اب یہ فیصلہ ہوا کہ اس میں کوئی منشیات نہیں تھی اور یوکے میں ان کو وصول کنے والا کوئی نہیں ہے۔ لہٰذا کیس کلوز کیا جارہا ہے، ان مجسموں کو افغانستان سے چوری کیا گیا تھا، ان میں ایک مجسمہ اور بدھا کے9سر تھے۔ ان کریٹس میٹ کے آرٹ اینڈ اینٹیکس یونٹ نے پکڑا تھا، مگر ان سے کوئی ڈرگز برآمد نہیں ہوئی تھیں۔ اخبار میل کی رپورٹ کے مطابق یہ کنسائٹمنٹ لندن میں موجود ایک بزنس کے پتے پر آئے تھے، جب اس بزنس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ کیس بھی بند کردیا گیا۔ افغانستان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سامان انہیں واپس کیا جائے گا مگر ملک میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا یہ آئٹمز کچھ عرصہ ڈسپلے کے لیے برٹش میوزیم رکھے جائیں گے اس کے بعد افغانستان آرٹ اینڈ اینٹیکس یونٹ کی ڈی سی صوفی ہائر نے بتایا کہ یہ بہت ہی پیچیدہ اور لمبے عرصے کا کیس تھا۔ بہرحال اب مجھے خوشی ہے کہ یہ قیمتی نوادرات17سال بعد افغانستان واپس جائیں گی۔
تازہ ترین