• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگ لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

لندن ( جنگ نیوز)ایک نئی ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگ لمبی عمر پاتے اور خوش مراج ہوتے ہیں۔ ہمیں اکثر کسی بھی جگہ وقت پر یا پہلے پہنچنے کا کہا جاتا ہے اور لوگ عام طور پر ایسا ہی کرتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں ہونے والا انکشاف ہوا تاخیر سے اور وقت پر پہنچنے والے دونوں طرح کے لوگوں کو حیران کرسکتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی نئیریسرچ میں اس کا پتہ چلا کہ جو لوگ ہر جگہ ہمیشہ تاخیر سے پہنچتے ہیں وہ لمبی زندگی جینے کے ساتھ ساتھ خوش مزاج بھی ہوتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو کہیں بھی دیر سے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں ان کا بلڈ پریشر بھی معتدل ہوتا ہے جب کہ ان میں امراض قلب کے امکانات بھی بے حد کم پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ بنیادی طور پر یہ لوگ وقت پر پہنچنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی دل کی صحت اچھی ہوتی ہے ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کا تعلق بہتر کارکردگی اور کامیابی سے بھی ہے ۔
تازہ ترین