• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس خاموش قاتل، پرہیز، احتیاط اور ادویات سے مرض کنٹرول کیا جاسکتا ہے، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور(رپورٹ وردہ طارق ) غیرصحت مندانہ زندگی اور موروثی وجوہات کی بنا پر ذیابیطس کا مرض شدت اختیار کررہا ہے۔جب یہ مرض ایک بار لاحق ہو جائے تو پھر ساری زندگی اس کی ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ مگر پرہیز اور احتیاط کے ذریعے اس مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز میڈیکل یونٹ تھری لاہور جنرل ہسپتال اور پیرٹ حانسن کے زیراہتمام عالمی یوم ذیابیطس 2019 کے حوالے سے ہونے والے خصوصی سیمینار بعنوان ’’خاندان اور ذیابیطس (شوگر)‘‘میں کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں۔مہمانان خصوصی میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خان مسعود گوندل تھے۔ چیف آرگنائزرز میں پرنسپل بی جی ایم آئی لاہور جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر اور ہیڈآف میڈیکل یونٹ 3لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیق تھے۔ مہمان خصوصی میں پروفیسر آف گائنی پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، ہیڈ آف ہمانالوجی ڈیپارٹمنٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد وحید، ہیڈ آف نیورالوجی لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محسن ظہیر، ہیڈ آف پیڈیاٹرکس لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر آغا شیر علی، پروفیسر آف آنتھلمالوجی لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، اینڈو کرائنالوجسٹ ڈاکٹر ملیحہ وحید، ایڈوائزر ہیلتھ منسٹر پروفیسر جاوید، ڈاکٹر کاشف عزیز، ہیڈ آف سرجیکل اینڈ الائیڈ یونٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل او ردیگر شامل تھے۔میزبانی کے فرائض واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ؐ کی سعادت محمد خلیق حامد نے حاصل کی۔ حرف آغاز ایسوسی ایٹ پروفیسر لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمران حسن اور حرف تشکر سینئر ریجنل منیجر شعبہ پیرٹ حانسن راحت مغل نے پیش کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورزش میں کمی اور طرز زندگی میں تبدیلی کے باعث یہ مرض شدت اختیار کر رہا ہے۔

تازہ ترین