• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز شروع، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے افتتاح کیا

پشاور (نمائندہ جنگ )33ویں نیشنل گیمز پشاور میں شروع ہوگئے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ آرمی کے پیرا ٹروپرز نے 10ہزار کی بلندی سے پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی پرچم وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے حوالے کیا۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور سلامی پیش کی جبکہ علاقائی، ثقافتی موسیقی اور رقص پیش کیا گیا اور دن کی روشنی میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گیمز کے پہلے روز ایتھلیٹکس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے دو نئے قومی ریکارڈ قائم کر دیے۔ پہلا ریکارڈ سدرہ بشیر نے پول والٹ میں تین اعشاریہ 15 میٹر ہائی جمپ کے ساتھ قائم کیا انہوں نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑا۔ دوسرا ریکارڈ ماریہ مراتب نے ٹرپل جمپ میں 12.25 میٹر کے ساتھ قائم کیا۔ خواتین ہاکی میں پاکستان آرمی ، ریلوے، پنجاب اور واپڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ واپڈا کی ٹیم نے بلوچستان کیخلاف واک اوور کی بنیاد پر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی،پہلے روز مقابلوں کے اختتام پر آرمی مجموعی طور 16 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے، واپڈا 10 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 8 گولڈمیڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین