• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسنوکر چیمپئن آصف کی آمد، حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری بار اسنوکر ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کی تاریخ بنانے والے محمد آصف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ترکی سے پیر کی صبح جب وہ کراچی ائیرپورٹ سے پہنچے تو فضائیں پاکستان زندہ باد اور محمد آصف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مقامی اسنوکر پلیئرز نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ حسب سابق کوئی حکومتی عہدیدار ائیرپورٹ نہیں پہنچا۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جس کا وہ خود کو حقدار سمجھتے ہیں،حکومتی رویہ مایوس کن پھر بھی حوصلے بلند ہیں۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے کچھ دشواریاں ہوئیں لیکن خوشی ہے کہ تکلیف کو اپنی جیت کی راہ میں آڑے نہیں آنے دیا، ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشین کے صدر منور شیخ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بھی آنا چاہئے تھا۔ وزیراعظم اور صدر پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ محمد آصف کے شاندار کارنامے پر انہیں انعام سے نوازیں۔ دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر آصف کو مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین