• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 رینکنگ: بیٹنگ میں بابر، ٹیموں میں پاکستان نمبر ایک

دبئی (نیوز ایجنسیز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بیٹسمینوںمیں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلین کپتانایرون فنچ دوسرے، ڈیوڈ میلان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں راشد خان پہلے، مچل سینٹنر دوسرے، عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں، شاداب خان کی پانچویں پوزیشن ہے۔ پاکستان کے خلاف بہترین بولنگ کرنے والےآسٹریلوی بولر ایشٹن ایگر 57 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان پہلے، آسٹریلیا دوسر ے ، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین