کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے دن ناردرن کے فیضان ریاض نے ڈبل سنچری بنادی۔ 15 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد فیضان ریاض ڈٹ گئے اور 211 رنز بنائے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنالیے ہیں۔ علی سرفراز نے 60 رنزبنائے۔ حماد اعظم 50 اور وقاص احمد 3 پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔ سہیل خان اور میرحمزہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے ہیں۔ عظیم گھمن 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمران بٹ 77 اور عمران فرحت 30 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں ۔